منگل , 9 اگست 2022
تازہ ترین

سری نگر:جامع مسجد کی بے حرمتی کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں یوم تقدس

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے جامع مسجد سری نگر کی بے حرمتی کے خلاف آج یومِ تقدّس منایا جارہا ہے۔حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے مقبوضہ وادی میں آج یومِ تقدّس منانے کا اعلان کیا تھا۔یومِ تقدس بھارتی فورسز کی جامع مسجد سری نگر کی بے حرمتی کرنے کے خلاف منایا جا رہا ہے۔اس موقع پر پُر امن احتجاجی مظاہرے بھی کیے جائیں گے۔

دوسری جانب بھارتی فورسز نے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کو مظاہروں کی قیادت سے روکنے کے لیے ان کے دفتر سے گرفتار کرلیا۔اس سے قبل اپنے ایک بیان میں یاسین ملک کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو بھارتی فورسز کی جانب سے کشمیری عوام کے استحصال کا نوٹس لینا چاہیے۔

یہ بھی دیکھیں

تحریک طالبان پاکستان کے سینیئر کمانڈر دہشتگرد عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ہلاک

کابل:افغانستان کے جنوب مشرقی صوبہ پکتیکا کے ضلع برمل میں پاکستانی طالبان کا گڑھ سمجھے …