جمعہ , 29 ستمبر 2023

اسرائیلی فوج کسی بھی ممکنہ جنگ کے لئے قطعی طور پرتیار نہیں

یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل کے ایک اعلیٰ فوجی اہلکار نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کسی بھی ممکنہ جنگ کے لئے قطعی طور پر آمادہ نہیں ہے۔اطلاعات کے مطابق اسرائیلی وزارت جنگ کے ایک اعلیٰ فوجی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرتے کی شرط پر فاش کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کسی بھی ممکنہ جنگ کے لئے آمادہ نہیں ہے ۔ اس نے کہا کہ جنگ کی صورت میں اسرائیل کو سنگین تاوان ادا کرنا پڑےگا۔ اس نے کہا کہ اسرائیلی فوج کی موجود صورتحال کے ذمہ دار فوج کے سابق سربراہ بنی گانٹس ہیں جس نے حزب اللہ کے ساتھ 2006 کی جنگ میں شکست کے بعد اسرائیلی فوج کی توانائی میں اضافہ کرنے میں غفلت کی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

غاصب صہیونیوں کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی مذمت کرتے ہیں، سربراہ انصار اللہ

صنعا:یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے عید میلاد پیغمبر اکرم ص کی مناسبت …