دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ نے داعش کے خلاف کارروائی کا بہانہ بناتے ہوئے شام کے مشرقی علاقے دیرالزور پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 11 شہری جاں بحق ہو گئے۔شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے جنگی طیاروں نے کل شام کے مشرقی علاقے دیرالزور کے الشعفه شہر پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 11 شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔واضح رہے دسمبر 2018 میں بھی دیرالزور کے ایک علاقے پر امریکی اتحادی جنگی طیاروں کے حملے میں 17 عام شہری جاں بحق ہوئے تھے۔
یہ بھی دیکھیں
برطانوی اخبار ’ٹیلی گراف‘ نے اقلیتوں سے امتیازی سلوک پر بھارت کو آئینہ دکھا دیا
لندن: بھارتی وزیر خارجہ کے اقلیتوں کے خلاف امتیازی سلوک کے الزامات کو جھوٹا قرار …