اتوار , 27 نومبر 2022

امریکی ریاست میں خوفناک ٹریفک حادثہ ، 7 افرادہلاک، 7 زخمی

فلوریڈا(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست فلوریڈا میں خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں ہائی وے پر خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو فوراً اسپتال منتقل کیا جہاں مزید 3 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

فلوریڈا ہائی وے حکام کے مطابق 2 ٹریلر اور 2 مسافر گاڑیوں کے آپس میں ٹکرانے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا، تصادم کے بعد گاڑیوں میں آگ لگ گئی جس کو بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کو طلب کیا گیا جب کہ ہائی وے کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

مقبوضہ کشمیر میں وزیراعظم اور آرمی چیف کے پوسٹرز چسپاں

سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے عوام اور حریت قیادت نے وزیر اعظم شہباز شریف اور …