جمعہ , 19 اپریل 2024

خطے میں امریکی تمنائیں اور آرزوئیں خاک میں مل چکی ہیں:خطیب جمعہ تہران

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے امریکی تمدن کے زوال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی ایشیائی علاقہ امریکی تمناؤں کے قبرستان میں تبدیل ہوگیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کا عراق کا مخفیانہ دورہ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ خطے میں امریکی تمنائیں اور آرزوئیں خاک میں مل گئي ہیں اور امریکہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ اپنے اہداف تک پہنچنے میں ناکام ہوگيا ہے۔ انھوں نے کہا کہ خطے میں اسرائیل کی طاقت کا طلسم بھی اسلامی مزاحمتی تنظیموں نے توڑ دیا ہے اور اب اسرائیل کی شکست مہینوں سے ہفتوں اور ہفتوں سے دنوں اور گھنٹوں میں تبدیل ہوگئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ علاقائي ممالک میں اسلامی مزاحمت کا ایک شاندار حلقہ بن گيا ہے اور اس حلقے میں شام، عراق، لبنان یمن، بحرین اور فلسطین شامل ہیں جو اسرائیل کے خلاف متحدہ محاذ میں شامل ہیں۔ تہران کے عارضي خطیب جمعہ نے اس سال 22 بہمن کیے انعقاد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سال کا 22 بہمن گذشتہ سالوں کے 22 بہمن سے مختلف ہوگا ۔ 22 بہمن کے دن امریکہ کی تمام امیدوں کو خاک میں ملانے کا دن ہے اور یہ دن امریکہ کی شکست اور مظلوم قوموں کی فتح کا دن ہے ۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …