جمعہ , 29 ستمبر 2023

قندھار: سیکیورٹی چیک پوسٹ پرطالبان کا حملہ، 7 اہلکار ہلاک

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک)سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 16 جنگجو مارے گئے۔فوٹو: افغان میڈیاقندھار میں طالبان کے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے میں 7 اہلکار ہلاک ہوگئے جب کہ جوابی کارروائی میں 16 جنگجو بھی مارے گئے۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے صوبے قندھار کے نوا ویلیج میں ڈیورنڈ لائن کے قریب طالبان کی جانب سے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 7 سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے، جنہیں فوری اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بھی جوابی کارروائی کی گئی۔

بارڈر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے جوابی کارروائی میں 16 جنجگو مارے گئے اور 11 زخمی بھی ہوئے۔ طالبان کی جانب سے اب تک حملے کی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔

یہ بھی دیکھیں

بھارت میں رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں مسلم مخالف تقاریر کے 255 مقدمات درج

نئی دہلی: بی جے پی کے دور حکومت میں مسلم مخالف تقاریر میں مسلسل اضافہ …