ہفتہ , 3 جون 2023

شام :دہشت گرد گروہوں کی لڑائی ، الزنکی گروپ کا خاتمہ

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک)شام میں سرگرم دہشت گرد گروہوں کی آپسی جھڑپوں کے بعد دہشت گرد گروہ نور الدین الزنکی کو تحلیل کردیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق نور الدین الزنکی دہشت گرد گروہ شام کے صوبہ حلب کے مغرب میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھا۔ یہ گروہ قومی آزادی محاذ سے وابستہ تھا جسے ترکی کی حمایت اور پشت پناہی حاصل تھی ۔

شام میں انسانی حقوق کے نگراں مرکز کے اعلان کے مطابق النصرہ محاذ اور نور الدین الزنکی کے دہشت گردوں کے درمیان گذشتہ 4 دن سے لڑائی جاری تھی جس میں فریقین کے 100 سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوگئے اور النصرہ محاذ نے نور الدین الزنکی کے زیر کنٹرول بعض علاقوں پر قبضہ کرلیا جس کے بعد نورالدین الزنکی گروہ کو ختم کردیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

امریکا کی دیوالیہ ہونے سے بچنے کے لیے آخری کوشش

واشنگٹن: امریکی کانگریس نے تاریخی ڈیفالٹ سے بچنے کے لیے دو طرفہ قانون سازی کے …