جمعرات , 25 اپریل 2024

کیلی فورنیا میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک، تحقیقات جاری

ٹورینس(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست کیلی فورنیا میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ٹورینس کے گیبل بولنگ ہاؤس میں پیش آیا جہاں رات میں مسلح افراد نے اندھادھند فائرنگ کرکے 3 افراد کو ہلاک اور 4 کو زخمی کیا۔

عینی شاہدین کے مطابق واقعہ گیبل بولنگ ہاؤس کے اطراف پیش آیا تاہم حملہ آوروں کے بارے میں ابھی کچھ معلوم نہیں ہو سکا ہے۔پولیس نے عوام کو متاثرہ مقام سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …