جمعہ , 19 اپریل 2024

تائیوان چین تنازعہ :چینی صدر کی آرمی کو جنگی صورتحال کے لیے تیار رہنے کی ہدایت

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے حالیہ بیان میں چینی فوج کو کسی بھی ‘ہنگامی’ صورتحال میں جنگ کے لیے تیار رہنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔جنوبی چینی سمندر اور تائیوان کے ساتھ جاری سرحدی تناؤ اور امریکا کی جانب سے ایشیا ری ایشورنس ایکٹ کے اعلان کے بعد صورتحال مزید خراب ہوچکی ہے۔ واضح رہے کہ تائیوان اور چین کے مابین سرحدی تنازعہ جو کہ ایک لمبے عرصے تک جاری رہا ہے۔ چین تائیوان کو اپنا حصہ مانتا ہے اور اسی تناظر میں چینی صدر کی جانب سے تائیوان میں طاقت کے استعمال سے متعلق بھی بیان جاری کیا جاچکا ہے۔

امریکا کی جانب سے ایشیا میں چین کے بڑھتے ہوئے اور امریکا کے کم ہوتے ہوئے اثرورسوخ کے جواب میں سے ایشیا ری ایشورنس ایکٹ پاس کیا گیا ہے جس کے مطابق امریکا تائیوان اور انڈیا سمیت کئی ممالک سے دفاعی، معاشی تعاون بڑھانے کی کوشش کررہا ہے۔ جس سے امریکا، چین کے تعلقات جو کہ پہلے ہی معاشی تناؤ کی وجہ سے خرابی کا شکار ہوچکے ہیں ان تعلقات میں مزید تناؤ پیدا ہوچکا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز ہی چین کی جانب امریکا کے تمام بموں کی ماں کے جواب میں بم کا تجربہ بھی کیا گیا ہے۔دوسری جانب تائیوان کی صدر تسائی اینگ وینگ نے بھی عالمی برادری سے تائیوان میں جمہوریت کا دفاع کی اپیل کردی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …