بدھ , 20 اکتوبر 2021

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کا تیسرادن ، جنوبی افریقا کو جیت کے لیے41 رنز درکار

کیپ ٹائون (مانیٹرنگ ڈیسک)کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں 254 رنز کا خسارہ ختم کرنا ہی پاکستان کا بڑا ’کارنامہ‘ بن گیا، قومی ٹیم دوسری اننگز میں 294 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور یوں اس نے میزبان ٹیم کو جیت کے لیے صرف 41 رنز کا ہدف دیا ہے۔

کیپ ٹاؤن میں کھیلے جارہے میچ میں کھیل کا تیسرا دن پاکستان کی اننگز کے خاتمے کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا، دوسری اننگز میں گرین کیپس کے بلے بازوں نے نسبتاً بہتر بلے بازی کرتے ہوئے اننگز کی شکست کو ٹال دیا، لیڈ کو ختم کرنے کے چیلنج میں قومی بلے باز ’سرخرو‘ ٹہرے، اسد شفیق 88، بابر اعظم 72 اور شان مسعود 61 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ان کے علاوہ کوئی بیٹسمین جم کر بیٹنگ نہ کرسکا، امام الحق اور اظہر علی نے 6، 6 جب کہ فخر زمان 7، سرفراز احمد 6، محمد عامر صفر اور یاسر شاہ 5، شاہین آفریدی نے 14 رنز بنائے، محمد عباس 10 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

اس سے قبل پہلی اننگز میں پاکستان کے 177 کے جواب میں جنوبی افریقا نے 431 رنز بنائے تھے اور اسے 254 رنز برتری حاصل تھی۔واضح رہے جنوبی افریقا کو پاکستان کے خلاف 3 میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ٹینس سٹار نوواک جوکووچ کا ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کا فیصلہ

بلغراد: نمبر ون ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ نے ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کا فیصلہ کر …