منگل , 23 اپریل 2024

بھارتی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں،میجر جنرل آصف غفور

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارت سے خطرہ مستقل ہے اسی لیے بطور پروفیشنل آرمی اس کے لیے ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔نجی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک فوج کے ہمہ وقت تیار رہنے کی وجہ کوئی جھوٹا بھارتی دعویٰ یا بیان بازی نہیں، مسلح افواج سرحد پار سے کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارتی میڈیا پر نظر آنے والے جنگی جنون کا سبب اس کی اندرونی سیاسی صورتحال ہے جب کہ دونوں ملکوں کے ڈی جی ایم اوز کا ہفتہ وار ہاٹ لائن رابطہ اور فلیگ میٹنگز معمول کے مطابق جاری ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت سے خطرہ مستقل ہے لیکن پیشہ ورانہ مہارت کی حامل پاک فوج تمام خطرات کا سامنا کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …