منگل , 3 اکتوبر 2023

ایران:امت واحدہ پاکستان کے وفد کا دورہ قم

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) امت واحدہ پاکستان کے وفد نےعلامہ محمد امین شہیدی اور اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز کی سربراہی میں ایران کے شہر قم کا دورہ کیا ہے ،جہاں پر اراکینِ وفد نے حضرتِ معصومہ قُم سلام اللہ علیہا کے حرم مطہر پر حاضری دی اور روضے کے اطراف میں قائم مدرسہ فیضیہ کا دورہ کیا جس کا شمار علومِ اسلامی و شیعہ کے نہایت اہم اور معتبر مراکز میں ہوتا ہے۔ بی بی معصومہ قُم سلام اللہ علیہا کے روضے کے احاطے میں موجود میوزیم بھی وفد کی دلچسپی کا مرکز رہا۔

اس میوزیم میں نفیس اشیاء جیسے قرآن کے مخطوطات، قاجار بادشاہوں کی قبر کے ۱۲ قطعات سنگ، کعبہ کے پردہ کا کچھ حصہ جسے امام خمینی رحمتہ اللہ علیہ نے ہدیہ کیا تھا، قدیمی و قیمتی سونے و چاندی کے اسلامی خلفاء کے دور سے لیکر دور معاصر تک کے سکے، نفیس قالینیں سونے و چاندی کے جواہرات، قندیل و شمع دان و فانوس اور ڈھیروں اشیاء کو محفوظ رکھا گیا ہے۔

امتِ واحدہ پاکستان کے وفد نے قرآن میوزیم قُم، مدرسہ امام خمینی رحمتہ اللہ علیہ قُم اور پژوھشگاہ تقریب بین المذاھب قُم کا بھی دورہ کیا، قُم شہر کے کامیاب مطالعاتی دورے کے بعد اب یہ وفد مشہد مقدس کی طرف روانہ ہو چکا ہے۔

واضح رہے کہ امتِ واحدہ پاکستان کا اعلی سطحی وفد اسلامی جمہوریہ ایران کے مطالعاتی دورے پر موجود ہے ، اس وفد میں مختلف مکاتبِ فکر کے علمائے کرام اور چیئر مین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹرقبلہ ایاز صاحب بھی شامل ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

بھارت نے سفارتکار واپس بلانے کےلیے کینیڈا کو 10 اکتوبر کی ڈیڈ لائن دے دی

نئی دہلی:بھارت نے کینیڈا سے اپنے 41 سفارتکار واپس بلانے کا مطالبہ کردیا۔ نئی دلی …