جمعہ , 19 اپریل 2024

اماراتی ولی عہد کا پاکستان پہنچنے پر شاندار استقبال

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اورمتحدہ عرب امارات دوستی ایک نئی سمت میں داخل ہوگئی، یو اے ای کے ولی عہد شیخ محمد بن زید ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ،متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زیدالنہیان کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زیدالنہیان پاکستان کے ایک روزہ دورہ پر اسلام آبادپہنچ گئے ہیں، ایئر پورٹ پہنچنے پر ان کا والہانہ استقبال کیا، استقبال کرنے کے لیے وزیر اعظم عمران خان سمیت اہم حکام ائیرپورٹ پر موجود تھے جبکہ یو اے ای کے سفارتکار بھی پاکستانی استقبالی وفد کے ہمراہ تھے,وزیر اعظم عمران خان خود گاڑی چلا کر مہمان کے ساتھ ایئر پورٹ سے روانہ ہوئے.وزیراعظم ہاؤس پہنچنےپر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا،جبکہ جے ایف17تھنڈر طیارے نے ولی عہد کوسلامی پیش کی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ولی عہد کی وزیراعظم عمران خان کےساتھ ون آن ون ملاقات شروع ہوچکی ہے،ملاقات کے دوران پاک یو ای تعلقات، خطے کی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہو گا۔

https://www.facebook.com/iblagh.net/videos/336394733627835/

یو اے ای کی جانب سے تین سال میں پاکستان کو 9ارب ڈالر کا ادھار تیل ، تین ارب ڈالر کا آسان شرط پر قرضہ ملے گا ،علاوہ ازیں امارات پاکستان میں سرمایہ کاری بھی کرے گا، ابوظہبی کے ولی عہد کو وزیراعظم عمران خان ظہرانہ دینگے ظہرانے میں کابینہ کے ارکان سمیت اہم سیاسی اور عسکری شخصیات شرکت کریں گی، دونوں رہنماؤں کے درمیان مشترکہ پریس کانفرنس کا بھی امکان ہے، ابوظہبی کے ولی عہد آج شام میں ہی اپنے وطن واپس روانہ ہوجائینگے۔ تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد کسی بھی اعلیٰ شخصیت کاپہلا دورہ پاکستان ہے، تاہم دونوں ممالک کی قیادت کےدرمیان تیسری ملاقات ہے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …