جمعرات , 8 جون 2023

ایران اور روس کی مشترکہ بحری مشقیں عنقریب منعقد ہوں گی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل حسین خانزادی نے کہا ہے کہ بحر کیسپئن میں ایران اور روس کی مشترکہ بحری مشقیں عنقریب منعقد ہوں گی۔انھوں نے کہا کہ بحر کیسپیئن میں غیرعلاقائی طاقتوں کی کوئی جگہ نہیں۔ ایران اور روس کی بحریہ کے درمیان قریبی تعاون جاری ہے اور دونوں ممالک کی بحری فوجوں کے درمیان عنقریب مشترکہ فوجی مشقیں منعقد ہوں گی۔

انھوں نے کہا کہ دریائے کیسپئن کی سکیورٹی علاقائی ممالک کے ہاتھ میں ہےاورغیرعلاقائی طاقتوں کی اس میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ بحر کیسپیئن امن و صلح کی جگہ ہے اور اس سلسلے میں ایران اور روس کے درمیان قریبی تعاون اس بات کا مظہر ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کافی گہرے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے بعض ٹھکانوں پر حملے شروع کر دیے ہیں: یوکرین

کیف:یوکرین کی نائب وزیر دفاع نے کہا ہے کہ یوکرین نے بعض سیکٹروں میں روس …