جمعہ , 19 اپریل 2024

افغانستان میں سونے کی کان بیٹھنے سے 30 افراد ملبے تلے دب کر ہلاک

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے صوبے بدخشاں میں سونے کی کان بیٹھنے سے 30 افراد دب کر ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق افغان صوبے بدخشاں کے ضلع کوہستان میں مقامی افراد نے سونے کی تلاش کے لیے 220 فٹ گہری کان کھودی تھی جو بیٹھ گئی۔افغان حکام کے مطابق حادثے کے وقت مقامی افراد ایکسیویٹر استعمال کر رہے تھے۔

حکام کا بتانا ہے کہ کان حادثے میں 7 افراد زخمی بھی ہوئے جب کہ 13 افراد کو مقامی افراد نے بچایا۔گورنر بدخشاں کے ترجمان نیک محمد نظری کا کہنا ہے کہ مقامی افراد کئی دہائیوں سے اس کاروبار میں ملوث ہیں اور ان پر حکومت کا کوئی کنٹرول نہیں ہے۔افغانستان کی نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ ہر متاثرہ خاندان کو 50 ہزار روپے افغانی فراہم کیے جائیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …