پیر , 5 جون 2023

شام سے فوجی انخلا، امریکا نے ترکی کی ضمانت سے مشروط کر دیا

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے شام سے فوجی انخلا کو ترکی کی ضمانت سے مشروط کر دیا۔ امریکی قومی سلامتی مشیر جون بولٹن نے کہا ہے کہ امریکا تب تک شام سے اپنی فوجیں واپس نہیں بلائے گا جب تک ترکی کردوں کی حفاظت کی ضمانت نہیں دے دیتا، انہوں نے مزید کہا کہ شام سے فوجی انخلاء کا کو ئی وقت مقرر نہیں ہے۔امریکی قومی سلامتی مشیر جون بولٹن نے کہا ہے کہ امریکا شام سے فوجیں صرف تب واپس بلائے گا جب ترکی کردوں کی حفاظت کی ضمانت دے گا۔

اسرائیل کے دورے کے دوران صحاٖفیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جون بولٹن نے کہا کہ امریکی صدر کے لیے ان تمام عسکری گروپس کی حفاظت کو یقینی بنانا ضروری ہے جو شام میں امریکی فوجوں کے ہمراہ لڑے، اس لیے ترکی کو چاہیے کہ وہ امریکا کے ساتھ ہم آہنگی کے بغیر کوئی فوجی ایکشن نہ لے۔امریکی قومی سلامتی مشیر نے مزید بتایا کہ شام سے فوجی انخلا کا کوئی وقت معین نہیں ہے، البتہ امریکا چاہتا ہے کہ یہ عمل جلد از جلد انجام پائے۔

یہ بھی دیکھیں

بچوں کے خلاف اسرائیلی دہشت گردی ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتی:حماس

مقبوضہ بیت المقدس:اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نےزور دے کر کہا ہے کہ غزہ کی پٹی …