ہفتہ , 9 دسمبر 2023

دنیا کی مہنگی ترین ٹیونا مچھلی 3.1 ملین ڈالر میں فروخت

ٹوکیو (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کی مہنگی 278 کلو وزنی ٹیونا مچھلی ٹوکیو میں 3.1 ملین ڈالر میں فروخت کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق مچھلیوں میں ٹیونا کو دنیا کی مہنگی ترین مچھلی تصور کیا جاتا ہے ، جاپان میں ماہی گیروں نے ایک بھاری بھرکم ٹیونا مچھلی کو سمندر سے نکال باہر کیا ۔

ٹیونا مچھلی کا اوسط وزن 278 کلوگرام ہے جس کو 3.1 ملین ڈالر کی خطیر رقم کے عوض فروخت کیا گیا ہے ، جاپان کے مقامی ریسٹورنٹ نے ٹیونا مچھلی کی قیمت 3.1 ملین ڈالر لگائی جس پر اس کو فروخت کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ یورپ میں ٹیونا مچھلی کی بہت مانگ ہے اور اس کو بہت صحت افزا بھی سمجھا جاتا ہے ، ٹیونا مچھلی کو چین اور جاپان میں بہت شوق سے کھایا جاتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

10 جملوں میں لکھے حروف کو کم وقت میں گننے کا ریکارڈ

اربد: ایک اردنی شخص نے اپنی ریاضی کی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے …