ہفتہ , 20 اپریل 2024

پاکستانی نوجوانوں کا بڑا کارنامہ،ٹیلی گرام کی مدد سے پاکستان کی پہلی باقاعدہ چیٹ ایپلیکیشن لانچ کر دی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سائنس کی دنیا میں پاکستانی نوجوانوں نے بڑا کارنامہ سرانجام دیا ہے،پاکستانی نوجوانوں نے ٹیلی گرام کی مدد سےپاکستان کی پہلی باقاعدہ چیٹ ایپلیکیشن لانچ کر دی ہے جو واٹس ایپ سے بھی زیادہ اچھی اور زیادہ سہولیات کی حامل ہے۔ایپ کا نام پاک چیٹ ایپ ہے۔پلے سٹور پر موجود ہے اور اس کے منفرد فیچرزدرج ذیل ہیں۔

1۔اس پر آپ گروپ بنا سکتے ہیں جس میں ایک لاکھ ممبران ایڈ ہو سکتے ہیں۔اور اس کے گروپ کی طرح کا ایک فیچر ہے جس کے ذریعے آپ چینل بنا سکتے ہیں۔اور چینل کو لا محدود لوگ جائن کر سکتے ہیں۔۔!اس کے علاوہ خوش کن بات یہ ہے کہ اس ایپ کو مکمل پاکستان کے رنگوں میں بنایا گیا ہے۔

حیران کن بات یہ کہ آپ اپنے گروپ کو سپر گروپ بنا سکتے ہیں اس سے یہ ہو گا کہ نئے آنے والے ممبر بھی گروپ کے پرانے میسج دیکھ سکتے ہیںاس کے علاوہ آپ گروپ میں میسج کو پن کر سکتے ہیں جس سے وہ میسج سب کو دکھائی دیتا رہے گا۔

چیٹنگ کا بیک گراؤنڈ وٹس ایپ کی طرح مختلف کھلونوں کا لگانے کے بجائے خوبصورت پاکستانی بیک گراؤنڈ لگایا گیا ہےاور آپ کی پروفائل پکچر بھی ایک بہت ہی خوبصورت پاکستانی بیک گراؤنڈ پر دکھائی دیتی ہے۔۔۔!

مزید فائل شئیرنگ۔ وائس چیٹ ٹیکسٹ چیٹ۔ تصویر شئیر کرنے سے پہلے ایڈیٹنگ اور بے شمار دلچسپ فیچرز کی حامل اس ایپ کو ضرور انسٹال کریں اور انتہائی خوش کن دلچسپ ایپ انجوائے کریں۔ایپ کا لنک اور کچھ سکرین ساٹس دئیے جا رہے ہیں۔

https://play.google.com/store/apps/details?id=com.wPakChatApp313

یہ بھی دیکھیں

گوگل ایپ میں سرچ بار کی جگہ تبدیل کرنے کی تیاری

کیلیفورنیا: 2021 میں آزمائے جانے کے بعد گوگل ایپ اینڈرائیڈ میں دوبارہ اسکرین پر نیچے …