جمعہ , 29 ستمبر 2023

ملک بھر میں فوجی عدالتوں کی آئینی مدت ختم

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں فوجی عدالتوں کی آئینی مدت ختم ہوگئی، فوجی عدالتوں کو اب نئے مقدمات نہیں بھجوائے جاسکتے، اپوزیشن کے عدم تعاون کے باعث حکومت مدت بڑھانے کا بل نہ لاسکی۔فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع گزشتہ رات ختم ہوئی، تمام فوجی عدالتیں زیر سماعت کیس نمٹاسکیں گی، فوجی عدالتوں کو اب نئے مقدمات نہیں بھجوائے جاسکتے۔

ذرائع کے مطابق، اپوزیشن کے عدم تعاون کے باعث حکومت مدت بڑھانے کا بل نہ لاسکی، حکومت کو آئینی بل کی منظوری کے لیے دونوں ایوانوں میں دو تہائی اکثریت درکار ہے، قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن کے تعاون کے بغیر آئینی بل منظور نہیں ہوسکتا۔فوجی عدالتیں پہلی مرتبہ جنوری 2015ء میں 2 سال کے لیے قائم کی گئی تھیں، جنوری 2017ء میں فوجی عدالتوں کی مدت میں مزید 2 سال کی توسیع کی گئی۔

یہ بھی دیکھیں

ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں یکم اکتوبر سے 5 سے 19 روپے فی لیٹر کمی کا تخمینہ

اسلام آباد: ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں یکم اکتوبر سے تقریباً 5 روپے سے …