جمعہ , 29 ستمبر 2023

آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت میں 23 جنوری تک توسیع

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) میگا منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری، فریال تالپور سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں 23 جنوری تک توسیع ہوگئی۔ انور مجید کی میڈیکل رپورٹ پیش کر دی گئی۔ سابق صدر آصف علی زرداری، فریال تالپور، نمر مجید سمیت دیگر بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے۔ ملزمان کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ایف آئی اے کو حتمی چالان جمع کرانے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے کہا ہم سپریم کورٹ کی اجازت کے بغیرمزید کارروائی نہیں کرسکتے۔

بینکنگ کورٹ میں راولپنڈی سے کیس کے مزید ملزمان عبد الغنی مجید اور حسین لوائی کو بھی لایا گیا لیکن رش اتنا تھا کہ ایف آئی اے اور پولیس حکام کو ملزمان سمیت کچھ دیر دروزاے پر ہی کھڑا رہنا پڑا۔

آصف علی زرداری روانہ ہوئے تو کارکنان نے نعرے بازی کی، دھکم پیل کے باعث جیالے بینکنگ کورٹ کے بورڈ پر ہی گر پڑے۔ ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے عدالت سے کارروائی کی استدعا کی اور کہا رش کے باعث سکیورٹی کے مسائل بھی پیدا ہو رہے ہیں۔ انور مجید کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔ جیل حکام کی جانب سے انکی میڈیکل رپورٹ بینکنگ کورٹ میں پیش کی گئی۔

یہ بھی دیکھیں

ایرانی سفیر کی سعودی عرب کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فعال کرنے پر تاکید

ریاض:سعودی عرب میں ایران کے سفیر نے سعودی نائب وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں …