ہفتہ , 30 ستمبر 2023

سعودی ایئرلائن’ناس‘ کا طیاروں میں سعودی ایئرہوسٹس تعینات کرنیکا اعلان

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کی نجی ایئرلائن ”ناس“ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ماہ رواں کے دوران طیاروں میں سعودی ایئر ہوسٹس تعینات کی جائیں گی۔رپورٹ کے مطابق سعودی نجی ائیر لائن ناس انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ زندگی کے مختلف شعبوں میں وطن عزیز کی تعمیر و ترقی میں خواتین کو اپنا کردار ادا کرنے کے قابل بنانے کی پالیسی کے تحت یہ اقدام کیا جائے گا۔

2 برس کے دوران 300 ایئر ہوسٹسز اور سٹیورڈز تعینات کئے جائیں گے جن کے لئے لازم شرط ہے کہ وہ سعودی ہوں، کم از کم ثانوی سکول سرٹیفکیٹ، انگریزی روانی کے ساتھ بولنا اور بین الاقوامی فضائی کمپنیوں کے مقررہ معیار کے مطابق قد اور وزن کا متناسب ہونا چاہیے۔

یہ بھی دیکھیں

غاصب صہیونیوں کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی مذمت کرتے ہیں، سربراہ انصار اللہ

صنعا:یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے عید میلاد پیغمبر اکرم ص کی مناسبت …