جمعرات , 25 اپریل 2024

ابوظبی کے ولی عہد 7 روز سے پاکستان میں تھے، ذرائع کا دعویٰ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زیدالنہیان 7 روزسے پاکستان میں تھے، وہ7 روز سے فیملی سمیت چولستان میں مقیم تھے۔ذرائع کے مطابق یکم جنوری کو ولی عہد ابوظہبی شیخ محمد بن زایدالنہیان چولستان آئے تھے وہ الحبیب ایئرپورٹ چانجنا چولستان کے مقام پر اترے تھے ، ان کے آنے سے قبل3 جہازوں میں ان کی سیکیورٹی پر مامور عملہ ، گاڑیاں ، باز اور کھانے پینے کا سامان اور خاندان کے کچھ افراد آئے تھے ، بعد ازاں وہ خود اپنے اہل وعیال سمیت تشریف لائے ، ان کے آنے پر چولستان کے طویل صحرامیں سیکورٹی کے بہت ہی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ شاہی خاندان کے ارد گرد پہلے ان کی ذاتی سیکیورٹی کا حصار تھا، دوسرے نمبر پر حساس ادارے اور رینجرز کے جوان اور تیسرا حصار مقامی پولیس کا تھا۔ عام چولستانیوں کو یہ علم تھا کہ کوئی شہزادے آئے ہوئے ہیں ، مگر حقیقت میں کراؤن پرنس اپنی فیملی سمیت آئے ہوئے تھے ، آج ولی عہد کی فیملی اور ان کا عملہ واپس ابوظہبی روانہ ہوا ہے جبکہ ولی عہد خود اسلام آباد وزیراعظم عمران خان سے ملنے کے بعد واپس اپنے وطن روانہ ہوئے ۔

اماراتی ولی عہد 3 دن سے پاکستان میں تھے، وزیراطلاعات کا ٹویٹ
وفاقی وزیراطلاعات و نشریات چوہدر ی فواد حسین نے ابوظہبی کے ولی عہد کے صرف دوگھنٹے کے لئے پاکستان آنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ تین دنوں سے پاکستان میں تھے ۔ اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں ابوظہبی کے ولی عہدکے صرف دوگھنٹے کے لئے پاکستان آنے کی خبروں کی تردیدکرتے ہوئے کہا ہے کہ جس نے زندگی میں فارن آفس نہیں دیکھا وہ بھی خارجہ پالیسی کا ماہر رپورٹر ہے،کہاگیا کہ ابوظبی سے دوگھنٹے کیلئے ولی عہد آئے اور چلے بھی گئے۔ او بھائی ولی عہد تین دن سے پاکستان میں تھے،کل واپسی اسلام آباد سے ہوئی، تمام تفاصیل پہلے سے طے ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا طالبان سے مذاکرات ، بیلنس آف پیمنٹ، اب عرب د نیا میں پاکستان کی موجودہ صورتحال میں ابوظبی کاکردار بہت اہم ہے۔ خبر سے پہلے کچھ تحقیق ہی کر لینی چاہئے، روزانہ ایک جعلی خبر کی اختراع ہوتی ہے، میڈیا کی آزادی کو اصل خطرہ عطائی صحافیوں سے ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …