ہفتہ , 20 اپریل 2024

بلوچستان:صوبائی حکومت کا ضمنی بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان حکومت نے ضمنی بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اتحادی جماعتوں سے صلاح و مشورے شروع کردیے جب کہ ضمنی بجٹ پر وہ اپوزیشن کو بھی اعتماد میں لیں گے۔

ذرائع محکمہ خزانہ کے مطابق ضمنی بجٹ صرف ترقیاتی سیکٹر میں پیش کیا جائے گا جب کہ پی ایس ڈی پی سے کچھ اسکیمیں نکال کر نئی اسکیمیں شامل کی جائیں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ضمنی بجٹ جلد ہی صوبائی کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا اور کابینہ میں منظوری کے بعد اسے اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …