بدھ , 24 اپریل 2024

افغان صدر کے نمائندہ خصوصی عمر داؤدزئی کا 4 روزہ دورہ پاکستان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) افغان صدر کے خصوصی نمائندے عمرداؤدزئی آج پاکستان پہنچیں گے ، داؤد زئی افغان امن اوردیگراہم امورپرمذاکرات کریں گے جبکہ وزیرخارجہ سے بھی ملاقات کریں گے۔تفصیلات کے مطابق افغان صدر کے خصوصی نمائندے عمرداؤد زئی آج پاکستان پہنچ رہے ہیں ، عمر داؤد زئی 8 سے 11 جنوری تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔

دورے کے دوران عمر داؤد زئی کی دفترخارجہ میں وفود کی سطح پر بات چیت ہوگی جبکہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات کریں گے، جس میں افغان مفاہمتی عمل اور دیگر اہم امور پر مذاکرات ہوں گے۔

افغان صدر کے خصوصی نمائندے اسلام آباد میں اپنے قیام کے دوران فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت پاکستان کے سول اور فوجی رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے، جس میں امن مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

عمر داؤد زئی نے حال ہی میں افغانستان میں امن کی بحالی کے لئے امریکا اور طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات سے متعلق بھی گفتگو کریں گے، جس میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کو خط ارسال کیا تھا، خط میں امریکی صدر نے طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے پاکستان سے مدد مانگ تھی۔

بعد ازاں امریکی نمائندہ خصوصی برائے پاکستان وافغانستان زلمے خلیل زاد پاکستان کا دورہ کیا تھا ، امریکی نمائندہ خصوصی برائے پاکستان وافغانستان زلمے خلیل زاد نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل اور طالبان سے مذاکرات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا تھا جبکہ صدر ٹرمپ کی جانب سے وزیر اعظم کو نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …