تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير دفاع نے شام کے نائب وزيدفاع سے ملاقات میں کہا ہے کہ شام کی مکمل کامیابی تک ہم شام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ تہران میں شام کے نائب وزير دفاع نے مغربی ایشیاء میں سکیورٹی اور دفاع کے عنوان سے منعقد کانفرنس کے ضمن ميں ایرانی وزیر دفاع سے ملاقات کی ۔
اس ملاقات میں شام کی تازہ ترین صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس ملاقات میں ایرانی وزير دفاع نے دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے شامی سرزمین کی آزادی اور شامی قوم اور حکومت کی کامیابی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران شام کے ساتھ مکمل فتح تک کھڑا ہے۔