ہفتہ , 20 اپریل 2024

کیا آپ 77 شیروں میں گھِرے مکان میں سو پائیں گے؟

جنوبی افریقا(مانیٹرنگ ڈیسک) کیا آپ ایسے گھرمیں سوسکتے ہیں جہاں دن کے علاوہ رات کو بھی شیروں کے دھاڑنے کی آواز آتی ہو اور آپ کے اور جنگلی درندوں کے درمیان صرف ایک برقی باڑ حائل ہو؟

اگر آپ یہ مہم جوئی چاہتے ہیں تو جنوبی افریقا کا ’ شیرگھر‘ آپ کے لیے ہی ہے جہاں آس پاس 77 شیر پائے جاتے ہیں۔ تین بیڈ روم پر مشتمل یہ مکان کرائے پر دستیاب ہے اور ایک رات کا کرایہ صرف 100 ڈالر ہے جو ہیری اسمتھ کی جنگلی حیات کی تحفظ گاہ میں واقع ہے لیکن ٹی وی اور ایئرکنڈیشنر کی سہولت موجود نہیں اور اس کی رقم شیروں کے تحفظ پر خرچ کی جاتی ہے۔

یہ گھر جی جی کنزوریشن کمپنی نے تیار کیا ہے جہاں آپ کی جان خطرے میں ڈالے بغیر جنگل میں شیروں کو دیکھ سکتے ہیں۔ انسان اور حیوان دونوں ایک دوسرے کے کاموں میں مداخلت نہیں کرتے مگر ایک دوسرے کا احساس ضرور کرسکتے ہیں۔ سب سے بڑھ کر جنگل کے بادشاہ کی عادات اور رویہ دیکھا جاسکتا ہے اور فطری ماحول میں اس عظیم جانور کے اطوار نوٹ کیے جاسکتے ہیں۔

بسا اوقات ایک سے زیادہ شیر گھر سے چند میٹر دور آجاتے ہیں لیکن برقی باڑ کی وجہ سے گھر میں گھسنے کی جرات نہیں کرتے۔ اگرچہ جانوروں کو کرنٹ لگانے کا یہ طریقہ درست نہیں لیکن کمپنی کے مطابق اس میں ہلکا کرنٹ ہے جو شیروں کو دور ہٹانے کے لیے کافی ہے۔ رات کو ایک ساتھ درجنوں شیروں کی دھاڑ عجیب دہشت پیدا کرتی ہے۔سیاحوں نے یہاں رہنے کے بعد اس سہولت کی بہت تعریف کی ہے اور عوام سے کہا ہے کہ وہ بھی یہاں آئیں تاکہ شیروں کی فلاح کا کوئی بندوبست ہوسکے۔

یہ بھی دیکھیں

10 جملوں میں لکھے حروف کو کم وقت میں گننے کا ریکارڈ

اربد: ایک اردنی شخص نے اپنی ریاضی کی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے …