منگل , 23 اپریل 2024

بل گیٹس کا پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی کمپنی مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس اور بل گیٹس فاؤنڈیشن کے صدر کرس ایلیس نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی اور معاون انسداد پولیو بابر عطا بھی موجود تھے۔

ملاقات میں بل گیٹس فاؤنڈیشن کے صدر نے وزیراعظم عمران خان کو بل گیٹس کا خط پیش کیا جس میں پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔ بل گیٹس کی جانب سے لکھے گئے خط میں لکھا ہے کہ مائیکرو سافٹ پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرسکتا ہے۔

خط میں بل گیٹس نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی کوششیں جاری رکھنے کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ بل گیٹس فاؤنڈیشن پاکستان میں پولیو و صحت عامہ کے شعبوں میں سرمایہ کاری جاری رکھے گی۔دونوں شخصیات کی جانب سے پولیو کے خاتمے کی کوششوں پر حکومت کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …