جمعرات , 25 اپریل 2024

صوبہ البیضا میں یمنی فوج کی کارروائی، کرائے کے متعدد فوجیوں کی ہلاکت

صنعا(مانیٹرنگ ڈیسک)یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے صوبہ البیضا میں سعودی فوجی اتحاد میں شامل درجنوں کرائے کے فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔صنعا میں دفاعی ذرائع نے بتایا ہے کہ البیضا کے علاقے قانیہ کے قریب سعودی فوجی اتحاد میں شامل کرائے کے فوجیوں کے ایک قافلے کو ریموٹ کنٹرول بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا گیا۔

اس حملے میں درجنوں کرائے کے فوجی ہلاک اور زخمی ہو گئے اور قانیہ سیکٹر کی جانب سے ان کی پیشقدمی کی کوشش بھی ناکام ہو گئی۔صوبہ ابین سے ملنے کی خبروں کے مطابق یمنی فوج کے حملے میں سعودی اتحاد میں دو کرائے کے فوجی ہلاک اور دس دیگر زخمی ہوئے۔یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے صوبہ الجوف کے خب اور شعف سیکٹروں پر بھی سعودی اتحاد کے حملوں کو بری طرح ناکام بنا دیا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …