جمعہ , 19 اپریل 2024

اسرائیل نے غزہ کی عوام کو قطری امداد جاری کرنا بند کر دی

یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک)قابض صہیونی ریاست نے محصور فلسطینی علاقےغزہ کی پٹی کے عوام کو قطر کی طرف سے دی جانے والی مالی امداد روک دی ہے جس کے نتیجے میں غزہ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی ادائی متاثر ہوئی ہے۔

عبرانی ٹی وی 20 کے مطابق وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے قطر کی طرف سے دی جانے والی امداد کی تیسری قسط منجمد کرتے ہوئے اس کی غزہ کو جاری کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔اسرائیلی حکومت کی طرف سے یہ اقدام ایک ایسے وقت میں کیا گیا جب دوسری جانب صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بمباری کی ہے۔

خیال رہے کہ غزہ کی پٹی کو قطر کی طرف سے ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں ڈیڑھ کروڑ ڈالر کی رقم ادا کی جاتی ہے۔ اس کےعلاوہ قطر کی طرف سے غزہ کے محصوررین اور غریب شہریوں کے لیے مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔ یہ امداد اسرائیل کے توسط سے غزہ تک پہنچائی جاتی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …