ہفتہ , 20 اپریل 2024

آسٹریلیا: پاکستانی سمیت 14 سفارتخانوں کو مشتبہ پارسل موصول ہونے کا انکشاف

میلبورن(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں پاکستانی قونصلیٹ سمیت 14 سفارتخانوں کو مشتبہ پیکٹ موصول ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق پیکٹ میں کیمیکل ہے، جسے ‘اسبیٹوس’ کہا جاتا ہے۔ذرائع کے مطاق خاتون سفارتکار نے میلبورن میں واقع پاکستانی قونصلیٹ میں وہ پیکٹ وصول کیا، جن کے زہریلے مواد سے متاثر ہونے کا شبہ ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق مذکورہ خاتون سفارتکار کو قوارنٹین میں رکھا گیا ہے۔

دوسری جانب آسٹریلیا کی کیمیکل ہینڈلنگ کی اسپیشل ٹیم اس وقت قونصلیٹ کے راستے میں ہے۔ذرائع کے مطابق آج صبح ملنے والا پیکٹ تاحال میلبورن قونصلیٹ کے کمپاؤنڈ میں موجود ہے۔دوسری جانب آسٹریلوی دفترخارجہ نے مشتبہ پیکٹ ملنے پر تمام سفارتی مشنز کو ایڈوائزری جاری کردی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …