ہفتہ , 30 ستمبر 2023

امریکہ کا زوال شروع: امریکہ سے ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں،جنرل سلامی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر نے ایران کی پیشرفت اور طاقت و قدرت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم کو دنیا کی کوئی طاقت شکست دینے پر قادر نہیںاور امریکہ سےکسی کوڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

جنرل سلامی نے انقلاب اسلامی کے 40 سالہ نتائج پر مبنی سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد امریکی طاقت اور قدرت کا زوال شروع ہوگیا اور آج امریکہ ایران کو الگ تھلک کرنے کے بجائے دنیا سے خود الگ تھلگ ہوگیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ آج خطے میں اسلامی مزاحمت کی طاقت اور قدرت مضبوط اور مستحکم ہوگئی ہے اور علاقائی اقوام امریکہ اور اس کے اتحادیوں سے ناراض اور ناخوش ہیں ۔ علاقائی اقوام جب چاہیں امریکہ کو خطے سے نکلنے پر مجبور کرسکتی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اس دور کے امریکہ سے ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں، آج امریکہ خطے میں 7 ہزار ارب ڈالر خرچ کرنے کے باوجود اپنے اہداف تک پہنچنے میں ناکام ہوچکا ہے امریکی حکومت شٹ ڈاؤن کا شکار ہے اور امریکہ کے علاقہ میں اتحادی بھی پہلے سے کہیں زيادہ کمزور ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

شہداء ہم اور ہماری نسلوں کے لئے لازوال نمونہ ہیں،آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران:رہبر معظم نے ہفتہ دفاع مقدس اور یوم شہداء و جانثاران کے موقع پر اپنے …