جمعہ , 29 ستمبر 2023

بعض یورپی ممالک دہشتگرد عناصر کےحمایتی اور میزبان ہیں: محمد جواد ظریف

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ بعض یورپی ممالک دہشتگرد عناصر کی میزبانی کرکے ان کے جرائم میں برابر کے شریک ہیں.اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ٹویٹ میں ایران مخالف بعض یورپی ممالک کے الزامات کے جواب میں کہا ہے کہ یورپ دہشتگرد عناصر کی حمایت اور ان کی میزبانی کررہا ہے.

محمد جواد ظریف نے منافقین کی دہشتگرد تنظیم کے ہاتھوں 12 ہزار ایرانی شہریوں کی شہادت کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ یورپی ممالک بالخصوص ڈنمارک، ہالینڈ اور فرانس ان دہشتگرد عناصر کی میزبانی کررہے ہیں جنہوں نے صدام کے ساتھ مل کر 12 ہزار ایرانی شہریوں اور کُردوں کا قتل عام کیا.

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ یہی دہشتگرد عناصر آج یورپ میں بیٹھ کر ایران میں معصوم شہریوں کے قتل عام کی منصوبہ بندی کرتے ہیں.محمد جواد ظریف نے کہا کہ یورپ کی جانب سے ایران کی مذمت کرنے سے دہشتگردوں کو پناہ دینے میں یورپی ممالک کے گناہ کو نہیں چھپایا جاسکتا.

یہ بھی دیکھیں

بیرون ملک میں 90 فیصد گرفتار بھکاریوں کا تعلق پاکستان سے ہے، رپورٹ

اسلام آباد: سعودی عرب، عراق اور دیگر ممالک میں پاکستانی بھکاری دردِ سر بن گئے، …