پیر , 5 جون 2023

پاکستان بھر میں سالانہ قومی تعطیلات کا شیڈول جاری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزارت داخلہ نے پاکستان میں رواں برس آنے والی چھٹیوں کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ کچھ تعطیلات کو چاند نظر آنے سے مشروط کیا گیا تھا جبکہ کچھ تعطیلات سرکاری سطح پر منائی جائیں گی۔وزارت داخلہ کے نوٹیفیکیشن کے تحت 5 فروری 2019 بروز منگل کو کشمیر ڈے کی تعطیل ہوگی۔ 23 مارچ ہفتے کے روز پاکستان ڈے کی تعطیل ہوگی۔

یکم مئی بدھ کے روز لیبر ڈے کی چھٹی ہوگی۔ عیدالفطر کی تعطیلات 5،6،7 جون کو ہونگی۔ عیدالضحیٰ کی تعطیلات 12،13،14 اگست کو ہونے کا امکان ہے۔یوم آزادی کی تعطیل 14 اگست بروز بدھ کو ہوگی۔ ستمبر کو 9 اور 10 تاریخ کو 9 اور 10 محرم کی تعطیل ہوگی۔ عید میلاد النبی 10 نومبر کو منایا جائے گااور اس موقع پر تعطیل ہوگی۔ 25 دسمبر بروز بدھ قائد اعظم کی پیدائش اور کرسمس کی تعطیل ہوگی۔اس کے علاوہ 6 مئی بروز پیر اور یکم جولائی بروز پیر کو بینکوں میں تعطیل ہوگی۔

یہ بھی دیکھیں

ٹی ٹی پی مذاکرات کے لیے پہلے ہتھیار ڈالے، پاکستانی حکام

اسلام آباد: پاکستان نے عبوری افغان حکومت کو آگاہ کیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان …