جمعہ , 19 اپریل 2024

اسرائیل کا دورہ کرنے والے مسلم حکمران اور شخصیات خائن ہیں:آیت اللہ خالصی

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک)عراق کے ایک شیعہ مرجع نے اسرائیل کا دورہ کرنے والی بعض عراقی شخصیات اور مسلم حکمرانوں کو خائن قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعاون کرنے والے مسلم حکمراں خائن ہیں۔

آیت اللہ خالصی نے کہا کہ عراق اس وقت اسرائیل کے ساتھ حالت جنگ میں ہے ہمارے فلسطینی بھائی اسرائیل کے ساتھ نبرد میں مشغول ہیں اور اس صورتحال کے پیش نظر اسرائیل کا دورہ کرنے والے مسلم حکمرانوں اور عراقی شخصیات کی عالم اسلام کے ساتھ خیانت نمایاں ہے۔ انھوں نے علماء اسلام پر زوردیا کہ وہ ایسے حکمرانوں کے بارے میں اپنی نفرت اور بیزاری کا اظہار کریں جو اسرائیل کے ساتھ تعاون یا اسرائیل کا دورہ کرتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …