منگل , 26 ستمبر 2023

اصغرخان کیس بندنہ کیا جائے ، سپریم کورٹ میں اہل خانہ کا جواب جمع

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) لواحقین نے اصغر خان کیس بند کرنے کی مخالفت کر دی، اہلخانہ نے جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا۔لواحقین نے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں کہا ہے کہ اصغر خان کیس میں ایف آئی اے انکوائری ختم نہیں ہونی چاہئے، ایف آئی اے کی انکوائری ختم کرنے کی سفارش کو مسترد کرتے ہیں، خاندان اصغر خان کیس کا منطقی انجام چاہتی ہے، کیس کے ٹرائل کے بعد سامنے آنے والا نتیجہ عوام کے سامنے رکھا جائے۔جواب اصغر خان کی اہلیہ، بیٹے اور بیٹوں کی جانب سے مشترکہ طور پر جمع کرایا گیا۔ جواب اصغر خان کیس میں ان کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے جمع کرایا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

اسلام امن کا مذہب، عدم برداشت، انتہا پسندی کی گنجائش نہیں: آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ اسلام امن کا مذہب ہے، …