جمعہ , 29 ستمبر 2023

محمود عباس نے ایک تہائی سال بیرونی دوروں میں گذار دیا: اسرائیلی اخبار

یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل کے ایک کثیرالاشاعت عبرانی اخبار”یدیعوت احرونوت” نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے سال 2018ء کا ایک تہائی عرصہ بیرون ملک دوروں پر گزار دیا۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق 83 سالہ محمود عباس نے 2018ء کے 109 دن بیرون ملک دوروں پر گذارے۔ اخباری رپورٹ کے مطابق گذشتہ برس محمود عباس کے لیے حماس کے ساتھ تعلقات اور خرابی صحت کے حوالے سے اہمیت کا حامل تھا۔

رپورٹ کے مطابق محمود عباس نے بیرون ملک دوروں کے دوران زیادہ وقت یورپی اور ایشائی ملکوں میں گذارا۔ انہوں نے شمالی امریکا، اریکا، ایشیا اور افریقی ممالک کے دورے کیے۔ روس اور امریکا اور روس کا دور بار اور اردن کا چھ بار دورہ کیا۔اسرائیلی اخبار کے مطابق صدر عباس بیرون ملک سفر پر ‘بوئنگ 737’ طیارہ استعمال کرتے رہے ہیں جس کے سفرپر کروڑوں ڈالر کے اخراجات آتےہیں۔

یہ بھی دیکھیں

نظام اسلامی کو دشمن کے مقابلے میں کبھی شکست نہیں ہوئی، جنرل فدوی

تہران:سپاہ پاسداران انقلاب کے نائب سربراہ نے شہداء کی یاد میں منعقد ہونے والی تقریب …