جمعہ , 29 ستمبر 2023

صدر ٹرمپ کے بعد ٹرمپ جونیئر نے بھی تارکین وطن کو جانور قراردیدیا

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئرنے تارکین وطن کو جانورقراردیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ چڑیا گھر میں اس لیے انجوائے کرتے ہیں کیوں کہ آپ کے اور جانوروں کے درمیان جنگلا ہوتا ہے۔

سوشل میڈیا کے ایک پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ جونیئرنے تارکین وطن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ چڑیا گھر میں اس لیے انجوائے کرتے ہیں کیوں کہ آپ کے اور جانوروں کے درمیان جنگلا ہوتا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کے بیان کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔واضح رہے کہ خود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی گزشتہ سال مئی میں اس سے قبل تارکین وطن کو جانوروں سے تشبیہ دے چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تھا کہ آپ کو اندازہ نہیں کہ یہ تارکین وطن کتنے برے لوگ ہیں، یہ انسان نہیں جانور ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

بھارت میں رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں مسلم مخالف تقاریر کے 255 مقدمات درج

نئی دہلی: بی جے پی کے دور حکومت میں مسلم مخالف تقاریر میں مسلسل اضافہ …