جمعرات , 25 اپریل 2024

دل چوری ہوگیا ، لڑکی کے خلاف رپورٹ درج کی جائے، نوجوان کی درخواست

ناگپور(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک نوجوان دل چوری ہونے کی ایف آئی آر درج کرانے پولیس اسٹیشن پہنچ گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ناگپور شہر میں ایک نوجوان اپنا دل چوری ہونے کی شکایت اپنی محبوبہ کے خلاف درج کرانے کے لیے مقامی پولیس اسٹیشن پہنچ گیا۔

ڈیوٹی افسر نے نوجوان کو سمجھا بجھا کر واپس بھیجنے کی کوشش کی تاہم نوجوان نے درخواست درج نہ ہونے تک واپس جانے سے انکار کردیا جس پر انوکھی درخواست پر تذبذب کے شکار ڈیوٹی اہلکار نے سینیئر افسران سے رابطہ کیا۔

ناگپور پولیس اسٹیشن کے سینیئر افسران نے شکایت درج کرنے سے معذرت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ پولیس کسی مادی یا مالی چیز کے کھو جانے کی درخواست درج کرسکتی ہے۔

پولیس افسر نے مزید کہا کہ بیان کی گئی صورت حال کا احاطہ کرنے کے لیے بھارتی آئین میں کوئی قانون موجود نہیں۔ عشق اور محبت میں دل کا چوری ہوجانا قابل گرفت جرم نہیں ہے۔

یہ بھی دیکھیں

10 جملوں میں لکھے حروف کو کم وقت میں گننے کا ریکارڈ

اربد: ایک اردنی شخص نے اپنی ریاضی کی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے …