جمعہ , 19 اپریل 2024

اسمارٹ فون دجال کے ظہور کی علامت قرار

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) روس کے آرتھوڈوکس چرچ کے سربراہ پیٹریارک کریل نے اسمارٹ فون اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کو دجال کے آنے کی نشانی قرار دے دیا ہے۔جرمن نشریاتی ادارے دوئچے ویلے میں چھپنے والی خبر میں پیٹریارک ویل کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ موجودہ دنیا میں اسمارٹ فون سے انسانوں کو کنٹرول کرنا، ان کی دلچسپیاں جاننا، ان کے بارے میں معلومات حاصل کرنا بہت آسان ہو گیا ہے، دجال بھی انسانوں کو اسی طرح کنٹرول کیا کرے گا۔روسی چرچ کے سربراہ کی اس رائے نے اس کو کئی جگہ پر موضوع گفتگو بنا دیا ہے۔

پیٹریارک کا کہنا ہے کہ میں یا آرتھوڈوکس چرچ ٹیکنالوجی اور ترقی کے خلاف نہیں ہیں تاہم ہماری مذہبی کتب میں موجود ہے کہ دجال کسی مرکزی مقام سے دنیا کو کنٹرول کرے گا اور بظاہر دیکھا جائے تو یہ صرف ورلڈ وائڈ ویب سے ہی ممکن ہو سکتا ہے، یعنی دجال وہ ہوگا جو ورلڈ وائڈ ویب کا سربراہ ہو گا۔

روسی عیسائی رہنما کے مطابق ہمارے ہاتھوں میں موجود اسمارٹ فون جانتا ہوتا ہے ہم کہاں ہیں؟ کیا پسند کرتے ہیں؟ کس چیز سے خوفزدہ ہیں؟ اور ہمیں کیا کرنا چاہیے، یعنی اسمارٹ فون کے ذریعے ہمیں کنٹرول کرنا بہت آسان ہو چکا ہے۔

دنیا بھر کے تین بڑے مذاہب مسیحیت، اسلام اور یہودیت میں دجال کے حوالے سے پیشین گوئیاں موجود ہیں، گو کہ قران پاک میں اس حوالے سے زیادہ تفصیل میسر نہیں تاہم احادیث کی کتب میں دجال کے حوالے سے تفصیل سے معلومات موجود ہیں۔مذہبی کتابوں کے حوالے سے تحقیق کی کمی کی وجہ سے اکثر باتوں کو سمجھنا مشکل ہے، تاہم روسی چرچ کے سربراہ کی اس بات نے ایک نئی اور دلچسپ بحث کو جنم دے دیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

دنیا کی سب سے کم عمر ذہین بچی

کینٹکی: امریکا کی دو سالہ بچی اپنی اعلیٰ ذہانت ثابت کر کے بلند ذہانت کی …