بدھ , 27 ستمبر 2023
تازہ ترین

بھارتی افسران کو امریکا میں انسداد دہشت گردی کی تربیت

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ 2008 سے اب تک امریکا نے بھارت کے 1200 سیکورٹی افسران کو انسداد دہشت گردی کی ٹیکنالوجی کے استعمال کی ٹریننگ دی ہے۔پینٹاگون کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے دونوں اقوام انٹیلی جنس اور معلومات کے تبادلے، دہشت گردوں کی جانچ کے طریقہ کار اور ان کےانٹرنیٹ کو مانیٹر کرنے کے حوالے سے اپنائے جانے والے اقدامات پر متحد ہیں۔

2016 میں امریکا نے بھارت کو دفاعی میدان میں اپنا بڑا تحادی قرار دیا تھا، بعد ازاں 2018 کے جون میں دونوں ممالک کے درمیان سمندری افواج سمیت باقی افواج کے حوالے سے دوطرفہ تعاون، اعلی ٹیکنالوجی میں معاونت اور اسلحے کی خریدو فروخت کا معاہدہ بھی طے پایا تھا۔

حال ہی میں دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی کے حوالے سے دو طرفہ معلومات کے تبادلے کے لئے ایک ہی کیموکیشن سسٹم کو استعمال کرنے کا معاہدہ بھی طے پا چکا ہے۔پینٹاگون کا کہنا ہے کہ امریکا اور بھارت کا مشترکہ تزویراتی نظریہ اس بات کا غماز ہے کہ دونوں اقوام علاقے میں استحکام اور امن کے حصول کے لیے کاوشوں پر متفق ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

کسی بھی سیاسی جماعت اور لیڈر کو الیکشن سے پہلے نشانہ نہیں بنانا چاہیے، رانا ثناء اللہ

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے …