بدھ , 24 اپریل 2024

کشمیریوں کا قتل عام: بھارتی سول افسر کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں مقابلے کے امتحان میں ٹاپ کرنے والے پہلے کشمیری شاہ فیصل نے بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیریوں کے بہیمانہ قتل کے خلاف بطور احتجاج نوکری سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ شاہ فیصل نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر حکومت کوشدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا میں نے سول سروس سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا تاہم میں جمعہ کو اپنے منصوبے کے متعلق بتاؤں گا، شاہ فیصل نے ’’کشمیری لائیوز میٹر‘‘ کا بھی پیغام دیا۔

شاہ فیصل کے متعلق خیال ہے کہ وہ نیشنل کانفرنس میں شریک ہوں گے اور بارہ مولہ سے لوک سبھا کا الیکشن لڑیں گے ۔سابق وزیراعلیٰ عمر عبداﷲ نے شاہ فیصل کے سیاست میں آنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے ،عمر عبداﷲ نے نے ٹویٹ کیا کہ بیوروکریسی کا نقصان سیاست کا فائدہ ہے ۔عمر عبداﷲ پہلے بھی کئی مرتبہ سوشل میڈیا پر شاہ فیصل کی حمایت کر چکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …