جمعہ , 29 ستمبر 2023

بھارتی فوج میں ہم جنس پرستی کا انکشاف

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) سرجیکل اسٹرائیک کی بھڑکیں مارنے والی بھارتی فوج میں ہم جنس پرستی کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج میں، جس نے پاکستانی علاقے میں سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ کر کے اپنی جگ ہنسائی کا سامان کیا تھا، اب ہم جنسی پرستی کے انکشاف نے سنسنی پھیلا دی ہے۔بھارتی فوج میں ہم جنس پرستی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت اپنی فوج میں ہم جنس پرستی کے سوال پر بوکھلا گئے، جب ایک صحافی نے اچانک فوج میں ہم جنس پرستی پر سوال کیا تو ان کی ہوائیاں اڑنے لگیں۔جنرل بپن راوت نے صحافی کے سوال پر بوکھلا کر جواب دیا کہ بھارتی فوج میں ہم جنس پرستی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

خیال رہے کہ آج نئی دہلی میں پریس کانفرنس کے دوران جنرل بپن راوت نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے جارحیت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی کی جاسوسی کے لیے بھارتی فوج کی جانب سے کواڈ کاپٹرز بھیجے جاتے ہیں اور ایل او سی پر بھی فائرنگ کرتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

شہداء ہم اور ہماری نسلوں کے لئے لازوال نمونہ ہیں،آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران:رہبر معظم نے ہفتہ دفاع مقدس اور یوم شہداء و جانثاران کے موقع پر اپنے …