ہفتہ , 30 ستمبر 2023

پاکستان نے غیرملکی سفارتکاروں کے لئے ویزا پالیسی تبدیل کر دی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی امیگریشن نے غیر ملکی سفارتکاروں کے لئے پاکستانی ویزا پا لیسی کو تبدیل کردیا۔پاکستانی امیگریشن کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی سفارتکاروں کے لئے پاکستانی ویزا پا لیسی کو تبدیل کردیا گیا، ویزا پالیسی میں تبدیلی کا مقصد سفارتکاروں کے لئے پاکستانی ویزے کو آسان بنانا ہے۔

بیان کے مطابق غیر ملکی سفارتکاروں کو پاکستان میں ہرسال ویزا لینے کی پابندی ختم کردی گئی ہے، سفارت کاروں کوپاکستان آمد کے بعد ایک ہی مرتبہ ویزا جاری ہوگا، جو سفارت کاروں کی پاکستان میں تعیناتی کی مدت کے مطابق ہو گا۔

یہ بھی دیکھیں

جلد کراچی سے گوادر تک فیری سروس چلانے کا فیصلہ

کراچی: ڈی جی پورٹ اینڈ شپنگ عالیہ شاہد کا کہنا ہے کہ بہت جلد کراچی …