اتوار , 5 فروری 2023

بغداد میں تعینات امریکی افواج میں اسرائیلی جاسوس بھی شامل ہیں:عراقی قانون ساز

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک)عراق کے ایک سینئر قانون ساز نے انکشاف کیا ہے کہ بغداد میں تعینات امریکی افواج میں اسرائیلی جاسوس بھی شامل ہیں۔ عراقی پارلیمنٹ کی قومی سیکورٹی اوردفاعی کمیٹی کے رکن’’کریم علوی‘‘نے انکشاف کیا کہ بغداد میں تعینات امریکی افواج میں اسرائیلی جاسوس بھی شامل ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بغداد میں امریکی افواج کےساتھ اسرائیلی انٹلی جنس فورسز کو گشت کرکے دیکھاگیا ہے۔انہوں نے دوہرایاہے کہ عراقی پارلیمنٹ کی قومی سیکورٹی اوردفاعی کمیٹی بغداد میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کی تحقیقات کریں گے۔

جمعرات کو عراقی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی تھی کہ امریکی فورسز بغداد آپریشن کمانڈکےساتھ دارالحکومت میں گشت کررہے ہیں۔اتوار کو اسی طرح کی ایک رپورٹ میں عراقی ذرائع نے رپورٹ دی تھی کہ امریکہ نے مغربی عراق میں اپنے ایک بڑے فوجی دستے کہ جو پہلے شام میں موجودتھا تعینات کردیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ناروے پولیس نے قرآن پاک کی بے حرمتی کے پروگرام کا اجازت نامہ منسوخ کردیا

اوسلو:دنیا بھر میں مسلمانوں کے بڑھتے ہوئے غصے کے بعد ناروے کی پولیس نے قرآن …