ہفتہ , 9 دسمبر 2023

پی آئی اے کا نشہ کرنے والے پائلٹس اور ایئرہوسٹس کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پی آئی اے نے ‘ٹُن’ پائلٹس اور ایئرہوسٹس کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا۔ پی آئی اے، سول ایوی ایشن حکام خون کے نمونے حاصل کریں گے، نشہ کرنیوالے پائلٹس، ایئر ہوسٹس کی معطلی، ملازمت سے فارغ کیا جائے گا۔

پی آئی اے انتظامیہ نے اندرون و بیرون ملک جانے والی پروازوں پر چھاپے مارنے کا فیصلہ کرلیا۔ شیڈولنگ اینڈ فلائٹ اسٹینڈرڈ پی آئی اے کی جانب سے حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔ پی آئی اے، سول ایوی ایشن حکام پائلٹس، ایئر ہوسٹس کے خون کے نمونے حاصل کریںگے، نشے کی حالت میں ہونے والے پائلٹس، ایئرہوسٹس کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی، نشہ کرنے والے پائلٹس، ایئر ہوسٹس کی معطلی کے ساتھ ملازمت سے فارغ کر دیا جائے گا۔

دوران پرواز فضائی سفر کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، پی آئی اے اقدامات پر عمل درآمد بین الاقومی جنرل سول ایوی ایشن قوانین کے تحت کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …