جمعرات , 18 اپریل 2024

اسماعیل ھنیہ کا دورہ روس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کا روس سمیت دوسرے ملکوں کا دورہ ملتوی ہوگیا ہے۔ حماس کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے بتایا کہ روسی وزارت خارجہ نے پیغام دیا ہے کہ اسماعیل ھنیہ ماسکو کے دورے میں کچھ وقت کی تاخیر کریں اور کچھ وقفے کےبعد وہ اپنا دورہ مکمل کریں۔

ابو مرزوق نے "ٹوئٹر” پر پوسٹ ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے روس کے مشرق وسطیٰ کے لیے امن مندوب میخائل بوگدانوف اور روس کے نائب وزیر خارجہ کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی ہے۔ دونوں رہ نمائوں کے درمیان فلسطین کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

حماس رہ نما نے کہا کہ روسی حکام نے انہیں یقین دلایا کہ فلسطین کے حوالے سے ماسکو اپنے دیرینہ اور اصولی موقف پر قائم ہے۔ابو مرزوق کا کہنا تھا کہ حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ کا دورہ روس جلد ہوگا۔حماس اور روس دونوں اس دورے کو جلد مکمل کرنا چاہتےہیں۔

یہ بھی دیکھیں

صہیونی وحشیانہ حملوں نے مغربی تہذیب و تمدن کے چہرے سے نقاب اتار دیا،آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران:بسیجیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ طوفان …