جمعہ , 19 اپریل 2024

امریکہ نے جہاں بھی مداخلت کی وہاں خون خرابہ ہوا: جواد ظریف

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ امریکہ نے جہاں بھی مداخلت کی وہاں خون خرابہ ہوا اور حالات کشیدہ اور خراب ہوئے۔اسلامی جمہونریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ ایران اس دن جب وہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے مورد نظر انسانی حقوق کا ماڈل بنے یا امریکہ کا خیر خواہ ہو اور امریکہ کی تقلید کرے چاہے وہ شاہ کی حکومت ہو یا آج کا امریکہ کا پیروی کرنے والا قصائی وہ ایسا دن ہو گا کہ آئے گا ہی نہیں۔ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ بہتر ہے کہ امریکہ ایران سے ہاتھ ملانے کے خیال کو ترک کردے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …