ہفتہ , 2 دسمبر 2023

عراق، تہران بغداد کے مابین تعلقات کے فروغ کا خواہاں

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک)عراق کے صدر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور عراق کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات علاقائی امن و استحکام کے مفاد میں ہیں. عراق کے صدر برھم صالح نے عراق کا دورہ کرنے والے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر تیل بیژن نامدار زنگنہ کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا.فریقین نے اس موقع پر ایران عراق تعلقات کو مزید فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا اور مختلف شعبوں بالخصوص تیل و گیس سے متعلق مشترکہ تعاون کی توسیع پر بات چیت کی. عراق کے صدر نے اس موقع پر کہا کہ بغداد ایران کے ساتھ تیل سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کا فروغ چاہتاہے۔

ایرانی وزیر تیل نے دونوں ممالک کے تعلقات میں ہونے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران عراق کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے آمادہ ہے.اس ملاقات میں عراق میں ایرانی سفیر ”ایرج مسجدی” بھی موجود تھے جس کے بعد وزیر تیل بیژن زنگنہ اپنا ایک روزہ دورہ عراق مکمل کرنے کے بعد وطن واپس چلے گئے.

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …