بدھ , 6 دسمبر 2023

دنیا میں کتنے فیصد افراد موبائل کی جگہ والٹ کھو جانے کو بہتر سمجھتے ہیں؟

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) گلوبل کنسلٹینسی نامی ادارے کے ایک حالیہ سروے کے مطابق دنیا کے 41 فیصد افراد کو اپنے والٹ سے زیادہ موبائل فون عزیز ہے۔سروے کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ چینی شہریوں کو اپنے موبائل فون عزیز ہیں۔ چین کے 73 فیصد عوام کے مطابق ان کے موبائل کی بجائے ان کا والٹ کھو جائے تو انہیں دکھ نہیں ہوگا۔

یو اے ای کے حوالے سے بھی سروے میں دلچسپ اعداد و شمار سامنے آئے، جن کے مطابق 36 فیصد اماراتی اپنے موبائل کو عزیز رکھتے ہیں، جب کہ 64 فیصد کو اپنا والٹ زیادہ عزیز ہے، اس بات سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ اماراتی شہری اپنے والٹ میں زیادہ رقم رکھتے ہیں۔جائزہ رپورٹ کے مطابق 55 فیصد بھارتی اپنے موبائل فون کو کھونا پسند نہیں کرتے۔

آٹھ ممالک میں کی گئی اس تحقیق کے مطابق کنیڈین شہریوں کو سب سے کم اپنی موبائل ڈیوائس سے محبت ہے، صرف 25 فیصد کینیڈین شہریوں کو اپنا فون اپنے والٹ سے زیادہ پیارا تھا۔اماراتی شہریوں میں نئی ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے کا رجحان 67 فیصد پایا گیا۔

تقریبا آدھے اماراتی شہری اس بات پر حیران تھے کہ کس طرح اسمارٹ فون ان کے معاملات میں سہولت فراہم کرتا ہے، 97 فیصد اماراتی اپنی خبریں آن لائن دیکھتے ہیں جب کہ 93 فیصد سوشل میڈیا سے خبریں حاصل کرتے ہیں۔

ڈیٹا شئیرنگ کے حوالے سے آدھے اماراتی مطمئن نہیں تھے، ڈیٹا کے حوالے سے یورپی صارفین چینی اور ہندوستانیوں سے بھی زیادہ سہل پسند نکلے، یورپین شہریوں میں سے 23 فیصد نے اپنا ڈیٹا شیئر کیے جانے کو عام سی بات سمجھا۔اماراتی شہریوں میں سے 78 فیصد شہری صرف مختص کردہ کمپنیوں کو ڈیٹا شیئرنگ کے لیے مطمئن پائے گئے۔

یہ بھی دیکھیں

10 جملوں میں لکھے حروف کو کم وقت میں گننے کا ریکارڈ

اربد: ایک اردنی شخص نے اپنی ریاضی کی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے …