منگل , 23 اپریل 2024

پاکستان میں پہلی بار سکھ افسر گورنر پنجاب کا پی آر او مقرر

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سردار پون سنگھ اروڑا کو گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا پبلک ریلیشن آفیسر تعینات کیا گیا ہے، سکھ برادری سے اتنے بڑے عہدے پر پہنچنے والے وہ پہلے شخص ہیں۔سردار پون سنگھ اروڑا اس سے قبل ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر ننکانہ صاحب کے طور پر اپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔گورنر ہاؤس میں ان کی تعیناتی کا اعلان گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی آفیشل ٹیم نے کیا۔

12 اپریل 1989 کو پیدا ہونے والے 29 سالہ سردار پون سنگھ انتہائی دلچسپ شخصیت رکھتے ہیں، سرکاری ملازمت میں آنے سے قبل وہ ایک براد کاسٹنگ کمپنی میں آر جے اور اجوکا تھیٹرز میں اداکار بھی رہ چکے ہیں، سردار صاحب ایک ایڈورٹائزنگ ایجنسی میں کاپی رائیٹر کا کام بھی کرتے رہے ہیں۔سردار پون سنگھ چوہدری محمد سرور کی سوشل میڈیا ٹیم کا حصہ بھی رہے ہیں۔

تخلیقی صلاحیتوں کے مالک قابل ترین سردار پون سنگھ نے انسٹا گرام پر اپنا بہت دلچسپ تعارف کروا رکھا ہے، جو ان کی شخصیت کے ہمہ جہت ہونے کے ساتھ ان کی خوشگوار طبیعت کا بھی عکاس ہے۔

گزشتہ سال نومبر میں وزیراعظم عمران خان نے ہندوستان کی سکھ برادری کے لیے کرتار پور بارڈر کو مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے کھول کر پاکستان سمیت دنیا بھر کے سکھوں کے دل موہ لیے تھے، سردار پون سنگھ کی تعیناتی پاکستان میں مذہبی اقلیتوں پر مذید گہرا اور اچھا تاثر چھوڑ سکتی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …